.

میں عنقریب سعودی عرب میں اپنے کام پر لوٹ آؤں گا : صلاح جمال خاشقجی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے مقتول صحافی جمال خاشقجی کے بیٹے صلاح نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عنقریب جدہ واپس جا کر بینکاری سیکٹر میں اپنے کام سے منسلک ہو جائیں گے۔

صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں صلاح اور عبداللہ نے امریکی ٹی وی چینل "سی این این" کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہم اپنے والد کے قتل کے معاملے کو سیاسی رنگ دلوانے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔

خاشقجی کے قتل کے بعد ان کے بیٹوں کا امریکی ٹی وی چینل کو یہ اپنی نوعیت کا پہلا انٹرویو ہے۔ صلاح کے مطابق "ہم ان لوگوں کے ساتھ اتفاق نہیں کرتے جو ہمارے رجحان کا غیر حقیقی تجزیہ کرنے کے بعد ایسے مطالبات کر رہے ہیں جن سے ہم متفق نہیں"۔

صلاح نے واضح کیا کہ ان کے والد ایک دن کے لیے بھی اپوزیشن کے کیمپ میں نہیں رہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ جمال خاشقجی سعودی عرب کی قیادت اور ملک میں جاری اصلاحات پر پورا یقین رکھتے تھے۔