.

سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے لیے 6 کروڑ ڈالر کی امداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی حکومت نے فلسطینی مملکت کے لیے 6 کروڑ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امدادی رقم ماہانہ 2 کروڑ ڈالر کے پہلے سے کیے گئے اعلان پرعمل درآمد کا حصہ ہے۔ اس رقم سے فلسطینی اتھارٹی کے بجٹ کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ فوری ضروریات پوری کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ رقم اگست، ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں کےلیے دی گئی ہے۔

ادھر جمہوریہ مصرمیں خادم الحرمین الشریفین کے سفیر اسامہ بن احمد نقلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک قضیہ فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی سیاسی، اقتصادی اور انسانی شعبوں میں امداد جاری رکھی جائے گی۔