.

شہزادہ محمد بن سلمان کی شہید سکیورٹی اور فوجی اہل کاروں کے اہل خانہ سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کے روز شاہی دیوان میں اُن سعودی اہل کاروں کے اہل خانہ سے ملاقات کی جنہوں نے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

ملاقات کے آغاز پر ولی عہد نے تمام شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے مملکت کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہداء کے اہل خانہ کو خادم الحرمین الشریفین کا پیغام پہنچایا۔ خادم الحرمین الشریفین نے دین ، وطن اور قوم کے دفاع میں اپنی جانوں کی قربانی دینے والے سکیورٹی اور فوجی اہل کاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد نے گفتگو کرتے ہوئے باور کرایا کہ "شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ موجود ہونا یہ ہمارے لیے باعث فخر و اعزاز ہے۔ آئندہ دنوں میں مزید شہداء کے گھر والوں کے ساتھ نشست کا انعقاد کیا جائے گا"۔

شہزادہ سلمان کے مطابق مذکورہ شہداء کے اہل خانہ کے امور سے متعلق حکام مخصوص کیے گئے ہیں تا کہ ان کے ساتھ رابطے میں رہ کر ان خاندانوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

گفتگو کے آخر میں سعودی ولی عہد نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات پر اپنی گہری مسرت کا اظہار کیا اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ دین، وطن اور قوم کے دفاع میں اپنی جانیں دینے والوں کی قربانی اور شہادت کو قبول فرمائے۔

بعد ازاں محفل میں شریک شہداء کے اہل خانہ نے ولی عہد سے ملاقات اور شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پیش کیے جانے والے خراج تحسین پر شکرایہ ادا کیا۔ شہداء کے اہل خانہ نے اپنے فرزندان کی قربانی اور شہادت کو اپنے لیے بڑا اعزاز اور فخر قرار دیا۔