.

عراقی بچی کی کھلے مین ہول میں گرنے سے دردناک موت : ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کی جنوبی گورنری بصرہ میں ایک کم سن بچی سیوریج لائن کے ایک کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئی ہے۔

اس بچی کی درد ناک موت کی ویڈیو نزدیک نصب نگرانی کے ایک کیمرے میں ریکارڈ ہوئی تھی۔اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس بچی کا پہلے پاؤں پھسلتا ہے اور وہ فرش پر گر پڑتی ہے لیکن وہ دوبارہ اٹھنے میں کامیاب ہوجاتی ہے مگر پھر سیوریج کے ایک کھلے مین ہول میں گر جاتی ہے اور وہاں سے باہر نکل نہیں پاتی ۔

عراقی پارلیمان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی سابق رکن اور ارادہ تحریک کی سربراہ ڈاکٹر حنان الفتلاوی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس بچی کی اس طرح دردناک موت کی ویڈیو پوسٹ کی ہے اور انھوں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

وہ ٹویٹ میں لکھتی ہیں:’’ اس دردآمیز ویڈیو میں ننھی بچی فاطمہ کو نکاسیِ آب کے ایک کھلے مین ہول میں گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس پر ڈھکن نہیں تھا۔اس واقعے میں اس کی موت ہو گئی ہے۔اب اس کی کس پر ذمے داری عاید ہوتی ہے؟سیوریج کے کھلے مین ہول ہیں اور ان پر کوئی ڈھکن نہیں ہیں۔ میں اس ویڈیو کی ایک ،ایک کاپی گورنر بصرہ ، صوبائی کونسل اور وزیر بلدیات کو بھیجنا چاہتی ہوں ‘‘۔