.

حوثیوں کے میزائل حملوں کے خلاف برطانیہ کی مذمتی قرارداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ نے یمن میں حکومت کا تختہ الٹنے والے ایران نوازحوثی باغیوں کے میزائل حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد کا مسودہ تیار کیا ہے۔ یہ قرارداد عن جلد ہی سلامتی کونسل میں پیش کی جائے گی۔ قرارداد میں حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

برطانیہ کی جانب سے سلامتی کونسل میں پیش کرنے کے لیے تیار کردہ مسودے کی کی نقل العربیہ ڈاٹ نیٹ کو موصول ہوئی ہے۔ اس قرارداد میں یمن کی خود مختاری اور آزادی کا احترام کرنے کو کہا گیاہے اور اقوام متحدہ کی یمن کے لیے امن مساعی کو آگے بڑھانے کی حمایت کی گئی ہے۔

قرارداد میں یمن کی جنگ میں متحارب فریقین پر شہریوں کی جان ومال کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے۔

مسودہ قرارداد میں حوثیوں کے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور ان کی قومی سلامتی کونقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

قرارداد میں یمن کی بندرگاہوں کو کھولنے بالخصوص الحدیدہ بندرگاہ کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں دینے اور 29 نومبر کو اسٹاک ہوم میں‌یمن کے حوالے سے ہونے والے مشاورتی اجلاس میں کو کامیاب بنانے کے لیے تعاون کرنے پر زور دیا گیا۔