.

یمنی فوج کے حملے میں صعدہ گورنری میں 40 حوثی جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں حکومت مخالف باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں مزید 40 حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی فوج نے جمعہ کے روز شمال مغربی علاقے صعدہ میں باقم ڈاریکٹوریٹ میں حوثیوں کے خلاف کارروائی شروع کی جس میں سرکردہ کمانڈروں سمیت کم سے کم 40 حوثی جنگجو مارے گئے۔

یمنی فوج کی اسپشیل فورس کے بریگیڈ 102 کے کمانڈر بریگیڈیئر یاسر الحارثی نے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں کےدوران صعدہ گورنری میں لڑائی میں کم سے کم 40حوثی باغی مارے گئے۔ مقتولین میں حوثیوں کے کمانڈر ابو یوسف السالمی،ابو عادل الشویع اور حوثی گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے قریبی ساتھی ابو حسین الستین بھی شامل ہیں۔

یمنی فوجی افسر نے بتایاکہ باقم گورنری میں حوثی شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران درجنوں جنگجو زخمی ہوئے ہیں جب کہ لڑائی کے دوران سیکڑوں جنگجو اسلحہ اور جنگی سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزارع آل دمنان اور دیگر پہاڑی علاقوں پر لڑائی میں مارے گئے جگجوئوں کی لاشیں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ صعدہ گورنری کو ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ اس علاقے میں جاری لڑائی میں اب تک بڑی تعداد میں‌باغی جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔