.

یو اے ای اور ریاض کا یمن کے لئے 500 ملین ڈالر اضافی امداد کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن کو درپیش انسانی بحران سے نپٹنے کے لئے ایک نیا اقدام اٹھایا ہے جس کے تحت قحط اور افلاس کے مارے یمنی عوام کے لئے 500 ملین ڈالر کی اضافی امداد فراہم کی جائے گی جسے یمنی عوام کو درپیش انسانی مسائل کے حل کی خاطر استعمال کیا جائے گا۔

دونوں ملکوں کے اس نئے اقدام سے دس سے بارہ ملین یمنی شہریوں کو غذا کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

اضافی امداد کا اعلان شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی امور کے عمومی نگران عبداللہ الربیعہ نے متحدہ عرب امارات کی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون بریم الھاشمی کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عبداللہ الریبعہ کا کہنا تھا کہ ’’ہم یمن میں ضرورت مندوں کو مدد فراہم کرنے والی اقوام متحدہ کی ذیلی انجمنوں کے ساتھ مل کر امداد پہنچانے کی کوشش کریں گے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ تین برسوں کے دوران عرب اتحاد کے رکن ملکوں نے یمن کے لئے 18 ارب ڈالر مالیت کی امداد فراہم کی ہے۔

ریم الھاشمی نے بتایا کہ مملکت سعودی عرب اور یو اے ای کی حالیہ مشترکہ کاوش سے دس ملین یمنی عوام کو فائدہ پہنچے گا۔