.

سعودی ولی عہد کا اماراتی ولی عہد کے ہمراہ جزیرہ یاس کا دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اپنے اماراتی ہم منصب الشیخ محمد بن زاید کے ہمراہ ابو ظہبی کے جزیرہ یاس کا بھی دورہ کیا۔ دونوں رہ نمائوں کو جزیرہ یاس میں چہل قدمی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جزیرے پر موجود افراد نے سعودی اور اماراتی ولی عہد کو جزیرے میں چہل قدمی کرتے دیکھا اور ان کی تصاویر بھی بنائیں۔

خیال رہے کہ سعودی ولی عہد ان دنوں عرب ممالک کے دورے پرہیں جہاں وہ جمعرات کو ابو ظہبی پہنچے تھے۔

انہوں نے ابو ظہبی میں اماراتی ولی عہد الشیخ محمد بن زاید اور دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتین کیں اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کے دورے کا مقصد سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔