.

مصر اور سوڈان عسکری تعاون مضبوط بنانے کے لیے کوشاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصری وزیر دفاع محمد زکی سوڈان کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ عسکری تعاون مضبوط بنانے کے سلسلے میں بات چیت کریں گے۔

مصری عسکری ترجمان کرنل تامر الرفاعی کے مطابق محمد زکی سرکاری دورے پر سوڈانی دارالحکومت خرطوم روانہ ہوئے۔ وہ اپنے دورے کے دوران سوڈان کے سینئر عہدے داران کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دورے کا مقصد دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان عسکری تعاون اور فوجی تعلقات کو سپورٹ کرنا اور باہمی دل چسپی اور توجہ کے حامل متعدد معاملات اور امور کو زیر بحث لانا ہے۔ ان میں سرفہرست فریقین کے درمیان عسکری تعاون کے تعلقات کی روشنی میں براعظم افریقہ کی موجودہ صورت حال بالخصوص عسکری تربیت اور دیگر شعبوں میں تجربات کا تبادلہ ہے۔

الرفاعی کے مطابق اسی طرح دورے کے مقاصد میں ان حالیہ کوششوں کی رابطہ کاری بھی شامل ہے جو خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کی راہ میں حائل چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے واسطے کی جا رہی ہیں۔