.

یمن: حوثی ملیشیا کی الحدیدہ میں رہائشی علاقوں پر گولہ باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ کے ذرائع کے مطابق حوثی ملیشیا نے اپنی جانب سے فائر بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نئی کمک الحدیدہ شہر پہنچا دی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے شہر کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں رہائشی علاقوں پر درجنوں راکٹ گرینیڈز اور توپ کے گولے داغے۔ علاوہ ازیں یمنی فوج کے کنٹرول والے علاقوں میں دراندازی اور حملوں کی بھی کوششیں کیں تا کہ گزشتہ چند روز کے دوران ہاتھ سے نکل جانے والے ٹھکانوں پر دوبارہ قبضے کی کوئی صورت بن جائے۔

ادھر عرب اتحاد کے طیاروں نے الحدیدہ شہر کے شمالی جانب کے علاوہ الحدیدہ کو حجہ، المحویت اور صنعاء صوبوں سے جوڑنے والے راستوں پر حوثی ملیشیا کی کمک کو نشانہ بنایا۔

علاوہ ازیں الحدیدہ صوبے کے جنوب میں الجراحی، زبید اور بیت الفقیہ کے علاقوں میں بھی حوثیوں پر شدید بم باری کی گئی۔

اتحادی افواج کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے ساحلی پٹی کی مشرقی سمت واقع علاقوں میں وسیع پیمانے پر کلیئر کرنے کی کارروائی انجام دی۔ اس دوران حوثی ملیشیا کے جتھوں کو نشانہ بنایا گیا جو وقفے وقفے سے الدریہمی اور التحیتا ضلعوں کے مشرق میں واقع دیہات کے لوگوں پر حملے کر رہی تھی۔