.

حوثیوں کے المسیرہ چینل کی نشریات فرقہ پرستی پھیلانے کے الزام میں‌ بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے وزیراطلاعات معمر الاریانی نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے نشرکیے جانے والاالمسیرہ چینل کی نشریات فرقہ پرستی کو ہوا دینے کے الزام کے بعد "نائل سیٹ" سیلائیٹ پر بند کردی گئی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک بیان میں یمنی وزیر نے کہا کہ وزارت اطلاعات سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم عرب اتحاد کی معاونت سے حوثیوں کے زیرانتظام ابلاغی اداروں کو بند کررہا ہے۔ انہوں‌نے الزام عاید کیا کہ حوثی ذرائع ابلاغ کو اپنے فرقہ پرستانہ نظریاتی کے فروغ کے لیے استعمال کررہےہیں۔

الاریانی کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے تین سرکاری نشریاتی اداروں"یمن ٹیلی ویژن"، "عدن ٹی وی" اور "سبا" نیوز ایجنسی کے صنعاء میں موجود دفاترپر قبضہ کرکے انہیں اپنے مذموم ایجنڈےکے لیے استعمال کرنا شروع کر رکھا ہے۔ حکومت حوثیوں کے زیرتسلط ٹی وی چینلوں پرپابندیاں عاید کرکے ان کے فرقہ پرستی کے زہرکو مزید پھیلنے سے روکنے اور یمنی معاشرےمیں نفر کو ہوا دینے اور تشدد پر اکسانے کی کوششوں کو ناکام بنائے گا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یمن میں صرف ایک ہی آئینی حکومت ہے جس کی قیادت صدر عبد ربہ منصورھادی کررہےہیں۔ اس کےعلاوہ کوئی اور حکومت نہیں ہے۔