حوثی ملیشیا کا جازان صوبے پر راکٹ گرینیڈ حملہ، سعودی شہری سمیت 2 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں سرگرم باغی حوثیوں نے سعودی عرب کے صوبے جازان میں صامطہ ضلع کے رہائشی علاقے کو راکٹ گرینیڈ کا نشانہ بنایا۔ جمعے کے روز ہونے والی اس کارروائی کے نتیجے میں ایک سعودی شہری اور ایک یمنی خاتون زخمی ہو گئی۔ دونوں افراد کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق جازان صوبے میں شہری دفاع ڈائریکٹریٹ کے میڈیا ترجمان یحیی عبداللہ القحطانی نے واقعے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعے کی صبح شہری دفاع کو یہ اطلاع ملی کہ جازان صوبے کے صامطہ ضلعے میں ایک گھر کو یمنی سرزمین پر موجود ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے راکٹ گرینیڈ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاع ملنے کے بعد شہری دفاع کے حکام نے اس نوعیت کے حالات میں مطلوب کارروائی پوری کر لی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں