ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کے درمیان دوستانہ جملوں کا تبادلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کے اعلان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان دوستانہ جملوں کا تبادلہ ہوا تاہم "کوئی گفتگو نہیں ہوئی"۔

وہائٹ ہاؤس کے مطابق ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں جی 20 سربراہ اجلاس کے افتتاحی سیشن میں سعودی ولی عہد کے ساتھ جن عبارتوں کا تبادلہ ہوا وہ کم و بیش اسی طرح کی تھیں جن کا اہتمام ٹرمپ نے اجلاس میں موجود ہر سربراہ کے ساتھ کیا۔

سعودی ولی عہد کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "ہمارے درمیان کوئی موضوع زیر بحث نہیں آیا"۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے ضمن میں عالمی سربراہان کے ساتھ کئی ملاقاتیں کیں۔ ان شخصیات میں فرانس کے صدر امانوئل ماکروں شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں