بحر الاحمر میں مصر اور فرانس کی مشترکہ فوجی مشقیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر اور فرانس کی مسلح افواج کی بحر الاحمر میں فوجی مشقیں جاری ہیں۔ یہ مشقیں ایک ایسے وقت میں‌ ہو رہی ہیں جب دوسری جانب یمن کے حوثیوں کی جانب سے بحر الاحمر اورباب المندب بندرگاہ سے عالمی جہاز رانی روکنے کی دھمکیاں دینا شروع کی ہیں۔

العربیہ کے مطابق مصری فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فرانسیسی فوج کے ساتھ مشترکہ مشقوں کا مقصد نیول فورس کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور مختلف حالات میں کسی بھی مشترکہ کارروائی کے لیے فوج کو تیار کرنا ہے۔

ان مشقوں میں فوج کو خطرناک مقامات سے گذرنے کے لیے حفاظتی طریقہ کار، بحری سلامتی کو درپیش خطرات اور دہشت گردی سے نمٹنے، مال بردار بحری جہازوں کوتحفظ فراہم کرنا، بحری جہازوں اور کشتیوں کی تلاشی لینا جیسے اہم امور پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں