سعودی ولی عہد اتوار کی شام دو روزہ دورے پر الجزائر پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کل اتوار کی شام موریتانیہ کے دورے کے بعد دو روزہ دورے پر افریقی ملک الجزائر پہنچ گئے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ الجزائر کے ساتھ تجارتی اور باہمی سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کریں‌ گے۔ اس کے علاوہ تیل اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں میں بات چیت بھی ان کے دورے کا اہم ایجنڈا ہے۔ ولی عہد مقرر کیے جانے کے بعد محمد بن سلمان کا افریقی ممالک کا یہ پہلا دورہ ہے۔ مبصرین نے اسے کامیاب ترین دورہ قرار دیا ہے۔

گذشتہ روز الجزائرپہنچنے پروزیراعظم احمد اویحیی اور دیگر اعلیٰ حکام نے سعودی ولی عہد کا استقبال کیا۔

الجزائر پہنچنے پر الجزائری اور سعودی دستوں نے سعودی ولی عہد کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر الجزائری وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

محمد بن سلمان کا دورہ الجزائر دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری، سیاسی اور سیکیورٹی تعاون سمیت کئی دوسرے شعبوں میں تعاون کو ایک نئی شکل دے گا۔ حال ہی میں الجزائر نے سعودی عرب میں اپنا نیا سفیر بھی تعینات کیا ہے۔ یہ تبدیلی بھی دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے لیے ایک نیا موڑ ثابت ہوگی۔

Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman arrives in Algeria new main?

الجزائر کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ ارو دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں سعودی عرب اور الجزائر کے درمیان سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کے کئی شعبوں کی منظوری متوقع ہے۔

خیال رہے کہ سعودی ولی عہد گذشتہ ایک ہفتے سے بیرونی دورے پر ہیں۔ انہوں‌نے گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات سے اپنے دورے کا آغاز کیا جس کے بعد وہ بحرین ، مصرارجنٹائن، موریتانیہ کے بعد اب الجزائر پہنچ گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں