
شاہ سلمان کا موریتانیہ کو 300 بستروں پر مشتمل اسپتال کاعطیہ
سعودی ولی عہد کے دورہ نواکشوط پرخصوصی اعلان
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے افریقی مُلک موریتانیہ کے دارالحکومت نواکشوط میں 300 بستروں پر مشتمل ایک وسیع اسپتال قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق نواکشوط میں قائم کیے جانے کے اسپتال میں شعبہ حادثات، فرسٹ ایڈ، بیرونی ڈسپنسری،آپریشن تھیٹر،شعبہ امراض قلب، اونکولوجی سینٹر، ڈائلائسز سینٹر،گائنی، شعبہ اطفال، شعبہ امراض چشم، لیبارٹری، آئی سی یو،ڈائگناسٹک ریڈیالوی، مرکزی ڈسپنسری اور متعدد دیگر شعبے قائم کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان گذشتہ روز موریتانیہ کے دورے پر نواکشوط پہنچے تھے جہاں انہوں نے موریتانیہ کے صدر محمد ولد عبدالعزیز سے ان کے شاہی محل میں ان سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے موقع پردونوںملکوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔