.

غزہ : اسرائیل کے لیے مخبری کا الزام ، 6 فلسطینیوں کو سزائے موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

غزہ پٹی پر کنٹرول رکھنے والی فلسطینی تنظیم حماس کی ایک عسکری عدالت نے پیر کی صبح اسرائیل کے لیے مخبری کرنے کے الزام میں 14 فلسطینیوں کے خلاف مختلف سزائیں سنائی ہیں۔ ان میں 6 افراد کو موت کی سزا دی گئی ہے۔

عدالتی فیصلوں کا اعلان غزہ میں حماس کے زیر انتظام سکیورٹی انتظامیہ کے ترجمان ایاد البزم اور عسکری عدلیہ کی اتھارٹی کے سربراہ جنرل ناصر سلیمان کی پریس کانفرنس میں کیا گیا۔

البزم نے باور کرایا کہ عدالتی فیصلے قابض حکام کے ایجنٹوں کے لیے ایک واضح پیغام ہیں کہ ان کا یہ انجام ہے جس سے فرار ممکن نہیں۔ ترجمان کے مطابق سکیورٹی اداروں نے اہم اور نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جن کا نتیجہ قابض حکام کے ایجنٹوں کے گرد گھیرا تنگ ہونے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔