جدہ: بچّی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے والا اشتہاری ہلاک کر دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے شہر جدہ میں سکیورٹی فورسز نے ایک مطلوب شخص سے ایک کم سن بچّی کو بازیاب کرا لیا ہے۔ وہ اس کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا تھا۔ اس نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی اور خود جوابی فائرنگ سے مارا گیا ہے۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس مشتبہ ملزم کے پاس منشیات تھیں، اس نے ایک کم سن لڑکی کو یرغمال بنا لیا تھا اور اس کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا تھا۔ جب پولیس اہلکاروں نے اس کا تعاقب کیا تو اس نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ’’پولیس نے اس کو ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا لیکن اس نے اندھا دھند فائرنگ کاسلسلہ جاری رکھا اور اس طرح جائے وقوعہ پر موجود مسافروں اور سکیورٹی اہلکاروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ وہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا ہے جبکہ اس واقعے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا ہے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں