.

ٹرمپ کے لبنانی اور افریقی نژاد مُمکنہ داماد سے ملیے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ذرائع ابلاغ میں ان دنوں عالمی اور امریکی سیاست کے ساتھ ساتھ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان میں ایک نئے فرد کے اضافے کی خبریں بھی کافی گرم ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدرکی دوسری صاحب زادی ٹیفانی کی ایک لبنانی اور افریقی نژاد نوجوان سے ہوئی ہے اور وہ دونوں دوستی کو شادی میں‌ بدلنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے بعد "العربیہ ڈاٹ نیٹ" نے بھی اس سارے کیس کی کھوج لگانے کی کوشش کی تو حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لبنانی نژاد نوجوان کے ساتھ دوستی کرنے والی امریکی صدر کی بیٹی ٹیفانی امریکی ٹی وی سٹار اور اداکارہ مارلا مابلز سے ہیں۔ انہیں کچھ عرصہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے طلاق دے دی تھی۔ جب کہ نوجوان کا تعارف مائیکل بولص کے نام سے کی گئی ہے۔ دونوں کی ملاقات گذشتہ جون میں یونان میں تعطیلات کےدوران ہوئی۔ ان تعطیلات میں امریکی پاپ موسیقارہ لینڈ لوھان سمیت کئی دوسرے اہم افراد بھی موجود تھے۔

ٹرمپ کی صاحب زادی ٹیفانی کی عمر 25سال جب کہ مائیکل پولص اس سے چار سے چھوٹے ہیں۔ دونوں کے درمیان دوستانہ مراسم کئی ماہ تک پوشیدہ رہے۔ حال ہی میں اخبار"نیویارک پوسٹ" نے شوبز کے صفحے پر ٹیفانی ٹرمپ اور مائیکل پولص کی دوستی کا بھانڈا پھوڑا۔ ٹیفانی صدر ٹرمپ کی بیٹی ہونے کی وجہ سے کسی تعارف کی محتاج نہیں مگر اس گم نام نوجوان کے بارے میں ہرایک جاننا چاہتا ہے کہ ممکنہ طور پرامریکا کے طاقت اور صدر کا داماد بن سکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کوملنے والی معلومات میں پتا چلا ہے کہ مائیکل پولص نائجیرین ارب پتی کا بیٹا ہے جو افریقی ملک کی شہریت کے ساتھ ساتھ لبنان، امریکا اور فرانس کی شہریت بھی رکھتا ہے۔

گذشتہ 22 نومبر کو سوشل میڈیا پر کچھ تصاویرسامنے آئیں جن میں مائیکل پولص کو امریکی صدر کے اہل خانہ کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔ پولص کو ٹیفانی نے اپنے والد سے ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا اور ان کی یہ مختصر ملاقات چائے کی دعوت پر ہوئی تھی۔ تصویر میں مائیکل پولص اور ٹیفانی کو ایک دوسرے کے قریب بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جو ایک دوسرے سے گپ شپ بھی کرتے دیکھے جا رہے ہیں۔

ٹیفانی جارج ٹائون یونیوسٹی کی طالبہ ہے جب کہ مائیکل پولص نائیجیریا کے شہرلاگوس میں پیدا ہوا۔ اس نے ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی۔ رواں سال اس نے لندن کی "ریگنٹ" یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی ہے۔ وہ برطانیہ ہی میں مقیم ہےاور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس کے بھائیوں میں فارس پاپ موسیقار ہیں۔ ان کے والد ڈاکٹر مسعد فارس پولص کےکل چار بیٹے ہیں۔

مائیکل پولص کی ماں سارہ زھیر فضول کے والد لبنانی اور ماں فرانسیسی تھیں، جبکہ سارہ خود نائیجیریا میں آرٹ کے شعبے میں ایک سرگرم خاتون کے طورپر جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے سنہ 2005ء میں فنون وثقافت کے فروغ کے لیےایک تنظیم بھی قائم کی جسے"SPAN " کا نام دیا گیا۔

مائیکل پولص کا تعلق لبنان کے "کفرعقا" گائوں میں "الکورہ" کالونی سے ہے۔ اسے وراث میں دولت اور وسیع کاروبار دونوں ملے ہیں۔ یہ وراثت اسے اس کے موسیقار گھرانے کی جانب سے ملا ہے۔ اس کے والد کی نائیجیریا میں Boulos Enterprise کمپنی ہے جب کہ ایک ہمیشرہ نے Scoa Nigeria کے نام سے کمپنی بنائی ہے۔