ایران : چابہار شہر کے پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے خود کش کار بم دھماکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی ٹیلی وژن نے جمعرات کے روز ایک سرکاری ذمے دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے جنوب میں ساحلی شہر چابہار میں ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی "ارنا" کے مطابق یہ دہشت گرد حملہ دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے کیا گیا۔

ادھر فارس نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ چابہار میں ایک خود کش کارروائی میں شہر کا پولیس سربراہ اور دو شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ذرائع نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو بتایا کہ حملے میں چابہار شہر کی پولیس فورسز کے کمان مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی ایک خود کش حملہ آور نے گولہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ زور دار دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

یاد رہے کہ خلیج عمان پر پاکستان کی سرحد کے نزدیک واقع شہر چابہار میں ایک بندرگاہ بھی ہے جو کچھ عرصہ پہلے تعمیر کی گئی۔ یہ ایک فری اکنامک زون ہے۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں