عراق دو سال کے بعد ایرانی گیس سے بے نیاز ہوجائے گا

بغداد 2020ء تک گیس کی پیداوار میں خود کفیل ہوجائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراقی وزارت پٹرولیم کے ایک سینیر عہدیدار نے کہا ہے کہ عراق بہت جلد ایرانی گیس سے چھٹکارا حاصل کرلے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق دو سال کے بعد گیس کی پیدوارا میں خود کفیل ہوجائے گا جس کے بعد بغداد کو ایرانی گیس کی ضرورت نہیں رہے گی۔

جنوبی عراق کی پٹرولیم کپنی کے ڈائریکٹر حیان عبدالغنی بلد جلد عراق گیس کی پیداوار میں خود کفیل ہوجائے گا۔ سنہ 2020ء تک 3 لاکھ معکب فٹ یومیہ گیس پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کرے گا۔

خیال رہے کہ عراق اس وقت ایران سے تیل درآمد کرتا ہے۔ ایران سے حاصل کی جانے والی گیس عراق میں بجلی پیدا کرنے اور دیگر منصوبوں پر صرف کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ امریکا نے عراق کو ایران سے گیس کی خریداری روکنے کےلیے 45 دن کی مہلت دی تھی۔ یہ مدت جنوبی عراق میں گیس کے کنوئوں پرکام مکمل کرنے کے لیے کافی ہے۔ اگر عراق نے گیس کے کئونوں پر کام مکمل کرلیا تو اس کے بعد بغداد تہران سے گیس کی ضرورت سے بے نیاز ہوجائے گا۔ عراق نے البصرہ گیس کے نام سے ایک کمپنی قائم کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں