.

عرب پارلیمنٹ کی قیادت ایک بار پھر سعودی عرب کے سپرد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عرب ممالک کی مشترکہ پارلیمنٹ کی قیادت ایک بار پھر سعودی عرب کو سونپ دی گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر کے چنائو کے لیے پارلیمنٹ میں‌ موجودہ اسپیکر اور سعودی سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہ نما ڈاکٹر مشعل بن فھم السلمی نے پارلیمنٹ کے اسپیکر کے چنائو میں حصہ لیا۔ انہیں دوسری بار عرب پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کرلیا گیا ہے۔

عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر کے چنائو کے لیے خصوصی اجلاس گذشتہ روز قاہرہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عرب پارلیمنٹ میں سعودی عرب کے مثبت کردار کو سرہا گیا اور ایک بار پھر یہ ذمہ داری سعودی عرب کو سونپی گئی۔

عرب پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ڈاکٹر السلمی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر خارجہ عادل الجبیر کا اس منصب کی حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ادھراجلاس سے خطاب میں عرب پارلیمنٹ کےارکان نے بھی ڈاکٹر السلمی کو قاید ایوان مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کی اور عرب پارلیمنٹ کے فورم سے سعودی عرب کی اہم علاقائی اور عالمی مسائل کےحل، قضیہ فلسطین کی نصرت، سوڈان پرعاید پابندیاں ختم کرانے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عرب ممالک کے ساتھ تعاون اور عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں‌مداخلت کی روک تھام کے حوالے سے سعودی عرب کی خدمات کو سرہا۔