.

مصری فوج کی کارروائی میں چرچ پرحملے میں ملوث دو دہشت گرد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصری فوج نےدیر الانبا صموئیل چرچ پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں کم سے کم 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ملک کے جنوبی علاقے میں کی گئی کارروائی میں فوج نے تین خود کار بندوقیں، ان کی گولیاں،دوربین،کھانے پینے کی اشیاء اور استعمال کی دیگر چیزیں قبضے میں لی ہیں۔

مصری فوج نے دہشت گردی کے مقاصد کے لیے استعمال کی جانے والی ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے۔ یہ گاڑی دہشت گردوں نے کچھ عرصہ قبل ایک مقامی شہری کمال یوسف شحاتہ کو قتل کرنے کے بعد اس سے چھین لی تھی۔

الظہیر کے صحرائی علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث 19 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

مصری فوج کا کہنا ہے کہ مغربی صحرائی علاقوں اور المنیا گورنری میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ دشلوط/الفرافرہ شاہراہ کے اطراف میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے جا رہے ہیں۔