ایرانی حکومت کرپٹ عناصر کا ٹولہ ہے، خامنہ ای سب سے بڑی مثال: امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزارت خارجہ نے ایران میں حکومتی اداروں میں پائی جانے والی کرپشن پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ایرانی حکومت کرپٹ اور منافق لوگوں کا ٹولہ ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے ایران قوم پر ایک ایسا مذہبی ٹولہ مسلط ہے جو کرپٹ، گھٹیا اور منافقوں پر مشتمل ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کی مثال ہمارے سامنے ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی طرف سےیہ بیان انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پرجاری کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر خود کو مقدس ہستی گردانتے ہیں مگر انہوں نے غریب ایرانی عوام کے پیسوں سے اربوں ڈالر کا فنڈ قائم کر رکھا ہے۔ ایرانی قوم کے ٹیکس سپریم لیڈر کے فنڈ میں‌جاتے ہیں۔ وہ خود کو مقدس سمجھتے ہیں مگر پاسداران انقلاب کا بجٹ پورا کرنے کے لیے مذہبی اقلیتوں کی حق تلفی کرت ہیں۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں