قطر دنیا میں LNG برآمد کرنے والے سب سے بڑے ملک کے تاج سے محروم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

رواں سال نومبر میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس LNG برآمد کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملک کے طور پر قطر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بات پیر کے روز Refinitiv Eikon کی جانب سے جاری ڈیٹا میں بتائی گئی۔

مذکورہ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ ماہ آسٹریلیا نے 67 لاکھ ٹن کے قریب ایل این جی برآمد کی جب کہ اس عرصے میں قطر کی جانب سے برآمد کی جانے والی ایل این جی کا حجم 62 لاکھ ٹن رہا۔

اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں آسٹریلیا کی ایل این جی کی برآمدات میں 15% کے قریب اضافہ ہوا جب کہ اسی عرصے میں قطر کی برآمدات 3% کم ہو گئیں۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں