.

سعودی محکمہ انفراسٹرکچر میں خاتون ڈائریکٹر کی تعیناتی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قومی زندگی کے مختلف شعبوں میں سعودی خواتین بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ ساحلی شہر جدہ میں حال ہی میں ایک سعودی خاتون کو انفراسٹرکچر ڈپیارٹمنٹ میں ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جدہ گورنری کے سیکرٹری صالح بن علی الترکی نے ایک بیان میں بتایا کہ انجینئر ھبہ بنت ماجد سیف کو ڈائریکٹر جنرل محکمہ انفراسٹرکچر تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انجنیئر طارق بن سعید الزھرانی کو ٹیکنیکل ایڈمنسٹریشن اور بنیادی ڈھانچے کے ڈائریکٹر جنرل کا براہ راست تکنیکی معاون مقرر کیا گیا۔

جدہ گورنری میں اہم عہدے ہر خاتون کی تعینات کا مقصد حکومت کی خواتین کو بااختیار بنانے اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور بہتری کے لیے صنف نازک کے کردار کو یقینی بنانا ہے۔

خیال رہے کہ جدہ گورنری میں‌ کسی خاتون کی یہ پہلی تعیناتی نہیں‌ بلکہ اس سے قبل بھی مختلف شعبوں میں خواتین کی تعیناتی عمل میں‌ لائی جاتی رہی ہے۔