مغربی کنارہ : قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

قابض اسرائیلی فوج نے منگل کے روز مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے مغرب میں واقع قصبے اِذنا میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو موت کی نیند سلا دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے 27 سالہ عمر حسن عوام کی جانب فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی کمر میں کئی گولیاں پیوست ہو گئیں۔ اسرائیلی فوج نے عمر حسن کو خون میں لت پت تڑپتا چھوڑ دیا۔ بعد ازاں فلسطینی طبی ٹیم کو اجازت دی گئی کہ وہ زخمی فلسطینی کو ہسپتال منتقل کرے۔ تاہم عمر حسن ہسپتال پہنچنے کے فوری بعد دم توڑ گیا۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں