.

کیا آپ یقین کریں گے کہ یہ وادیاں سعودی عرب میں واقع ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے جنوب میں واقع وادیاں چٹیل میدان، پہاڑ، بہتے پانی اور سرسبز درختوں کا خوبصورت امتزاج ہونے کے سبب سحر انگیز جمال سے بھرپور مناظر پیش کرتی ہیں۔ ان وادیوں میں پورا سال بارشیں جاری رہتی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے مذکورہ وادیوں کی قدرتی جمالیات کا قریب سے جائزہ لیا جو جذبات میں وجدانی کیفیت پیدا کر دیتی ہیں اور قدرتی مناظر اور ماحولیاتی تفریح کے دل دادہ افراد کے دل موہ لیتی ہیں۔

سعودی عرب کے جنوب میں واقع وادیوں کی تعداد 50 سے زیادہ ہے۔ ان وادیوں میں الجوف، یبہ، نخال اور نعمہ کی وادیاں شامل ہیں جو عسیر صوبے کے شمالی علاقے میں واقع ہیں۔ سردیوں کے موسم میں یہ وادیاں سرسبز و شاداب ہو جاتی ہیں اور ان کا قدرتی حسن عروج پر ہوتا ہے۔