.

امارات اور سعودی عرب کا بیرونی مالیاتی تصفیوں میں ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے گورنر مبارک راشد المنصوری نے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور امارات نے سرحد پار مالیاتی تصفیوں کے لیے ڈیجیٹل ٹکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

المنصوری کے مطابق امارات اور سعودی عرب نے ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال کا آغاز کیا ہے جس کی پیش رفت میں دونوں ملکوں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔

المنصوری نے ابوظبی میں مالیاتی ٹکنالوجی سے متعلق کانفرنس میں بتایا کہ امارات کا مرکزی بینک مالیاتی ٹکنالوجی میں پیش رفت کے لیے ایک تزویراتی منصوبے کا ارادہ رکھتا ہے جس کو قانونی اور انضباطی فریم ورک کی سپورٹ حاصل ہو گی۔