قطر صلح کی کوشش کے ساتھ مسلسل تکلیف بھی پہنچا رہا ہے:قرقاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ قطر ایک طرف صلح جوئی کی راہیں تلاش کررہا ہے اور دوسری طرف پڑوسی ملکوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور انہیں مسلسل تکلیف دینے سے باز نہیں آ رہا ۔

"ٹوئٹر" پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انور قرقاش نے کہا کہ قطر دہرے معیار اور موقع پرستی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اس کامظاہرہ الریاض میں حال ہی میں ہونے والی خلیج سربراہ کانفرنس میں بھی دیکھا گیا۔ قطر پڑوسیوں کو مسلسل تکلیف پہنچانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہ صلح کے لیے بھی کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطری حکومت پڑوسی ممالک کے ساتھ نفرت میں اپنے عوام کے مسائل اور ان کی ضروریات کو بھی نظر انداز کررہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں