.

تیونسی وزیراعظم یوسف الشاھد کی شاہ سلمان سے ملاقات

دونوں رہ نمائوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے معاہدوں کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تیونس کے وزیراعظم یوسف الشاھد نے اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ ترقیاتی منصوبوں کے متعدد معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان جومین، غزالہ اور سجنان کے مقامات پر فارمنگ کے مشترکہ منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔ اس پروجیکٹ پر سعودی ترقیاتی بنک اور جمہوریہ تیونس مشترکہ سرمایہ کاری کریں گے۔ اس کے علاوہ تیونس کی ریاست بنزرت میں پینے کے پانی کے ایک پروجیکٹ پر سرماریہ کاری کی جائے گی۔ سعودی عرب کی جانب سے تیونس میں قائم شاہ عبدالعزیز مسجد کی مرمت اور توسیع کے لیے بھی امداد فراہم کی جائے گی۔