.

سعودی عرب خطے میں اہم اتحادی ہے، تنہا نہیں‌چھوڑ سکتے:پومپیو

امریکا سعودی ولی عہد کے ساتھ کام جاری رکھے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر دفاع مائیک پومپیو نے ایک بار پھرسعودی عرب کے ساتھ تزویراتی تعلقات کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ سعودیہ خطے میں امریکا کا اہم اتحادی ہے اور اسے تنہا نہیں‌ چھوڑ سکتے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے استنبول میں سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے معاملے پر بات کرتےہوئے کہا کہ خاشجقی کیس کی وجہ سے ہم سعودی عرب پر دبائو نہیں ڈال سکتے۔ سعودیہ خطے میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے خاشقجی قتل کیس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ملوث ہونے کے امکانات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ سعودی ولی عہد کے بارے میں جتنی رپورٹس سامنے آئی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں‌ نے کہا کہ امریکا سعودی ولی عہد کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

"رائٹرز" سے بات چیت کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ محمد بن سلمان کی اقتدار پر گرفت مضبوط ہے اور وہ امریکا کے اتحاد کے لیے بہت اہم ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب امریکی کانگریس کے بعض ارکان نے سعودی ولی عہد کے خلاف ایک قرارداد منظور کی ہے تاہم امریکی سینٹ اور ایوان نمائندگان میں اسے زیادہ پذیرائی نہیں مل سکی۔