.

عراق: جیل سے 21 داعشی جنگجو فرار

بعض مفرور ملزمان کو دوبارہ پکڑ لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے کرد سیکیورٹی حُکام کا کہنا ہے کہ شمالی عراق کی ایک جیل میں دہشت گردی کے الزام میں قید 21 'داعشی' جنگجو فرار ہوگئے تاہم ان میں سے 15 قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیا گیا ہے۔

عراقی شہر سلیمانیہ میں سخت سیکیورٹی والی جیل سوسہ سے 21 داعشی قیدی فرار ہوگئے۔ یہ جیل سنہ 2014ء میں قائم کی گئی تھی جسے داعشی قیدیوں کے لیے مختص کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مفرور قیدیوں میں سے 15کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ چھ جنگجووں کی تلاش جاری ہے۔
خیال رہے کہ سوسہ جیل عراق کے نیم خود مختار صوبے کردستان میں قائم ہے مگر اس کا کنٹرول عراق کی وفاقی حکومت کے پاس ہے۔
ایک کرد سیکیورٹی ذریعے کے مطابق فرار ہونے والے تمام قیدی 'داعش' کے جنگجو تھے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا قیدی جیل سے کیسے فرار ہوئے۔