.

غربِ اردن : کار چڑھانے کا مبیّنہ واقعہ ،اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کو ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس فلسطینی نے فوجیوں پر اپنی کار چڑھانے کی کوشش کی تھی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اس فلسطینی شخص کو رام اللہ شہر کے نواح میں واقع علاقے البریح میں گولی ماری گئی ہے۔صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی فوجیوں کو کار تلے کچلنے کی کوشش سے صرف ایک فوجی معمولی زخمی ہوا ہے۔