.

لبنان: مسلح افراد کا حملہ، ایک فوجی ہلاک اور تین زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان میں نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق جمعرات کو رات گئے بعلبک شہر میں مسلح افراد نے فوجی دستے کو شدید فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

الشراونہ کے علاقے میں ہونے والے حملے میں لبنانی فوج کا ایک فوجی اہل کار روؤف حسن یزبک ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ یزبک کے سینے میں گولیاں لگی تھیں جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

لبنانی فوج کی کمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فوج کے دستے کو جمعرات کے روز الشراونہ کے علاقے میں مقامی وقت کے مطابق رات 9:40 پر شدید فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ اسی دوران مذکورہ علاقے میں لبنانی فوج کے ایک مرکز پر بھی فائرنگ کر دی گئی۔ لبنانی فوج کے اہل کاروں نے جوابی فائرنگ بھی کی۔ بعد ازاں علاقے میں صورت حال پر قابو پانے کے لیے فوج کی نفری میں اضافہ کر دیا گیا۔ فائرنگ کرنے والوں کا تعاقب جاری ہے تا کہ انہیں حراست میں لے کر متعلقہ عدالت میں پیش کیا جا سکے۔