مصری صدر اور ابوظبی کے ولی عہد کے درمیان علاقائی امور کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ٹیلیفون پر ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر شیخ محمد بن زائد آل نہیان سے رابطہ کیا۔ بات چیت میں علاقائی امور میں پیش رفت اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی مضبوطی جیسے معاملات زیر بحث آئے۔

مصری ایوان صدر کے ترجمان بسام راضی کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران دو طرفہ دل چسپی کے حامل علاقائی امور میں پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ دنوں ملکوں کے بیچ خصوصی تعاون کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں شخصیات نے مصر اور امارات اور ان کے عوام کے درمیان تاریخی امتیازی روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں