
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 'فارمولا ای الدرعیہ' مقابلے کے موقع پر ایک نوجوان کے سوال کے جواب میں کہا کہ'آپ جیسی قوم کے ہوتےہوئے ملک کو کسی پریشانی کی ضرورت نہیں ہے'۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فارمولا ای الدرعیہ کے مقابلے کے موقع پرجاری کی گئی ایک فوٹیج میں ایک نوجوان کو شہزادہ سلمان سے بات کرتےاور ان سے استفسار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ 'فارمولا ای الدرعیہ' مقابلہ گذشتہ روز الریاض میں شروع ہوا جس میں ولی عہد محمد بن سلمان، امارات کے ولی عہد اور کئی دوسرے سرکردہ رہ نما بھی موجود تھے۔
#ولي_العهد الأمير #محمد_بن_سلمان لأحد الحاضرين لـ #سباق_فورملا_اي_الدرعية
— عبدالرحمن العنبري (@Anbari99) December 15, 2018
"دام فيه شعب مثلكم ما فيه أي مصاعب" pic.twitter.com/kAYtzyjgpJ
سعودی عرب کی جنرل سپورٹس اتھارٹی کے زیراہتمام الیکٹرک کاروں کا یہ مقابلہ 13 سے 15 دسمبر کے دوران ہوا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقابلے میں دنیا بھر سے سیکڑوں افراد نے حصہ لیا جب کہ ہزاروں زائرین نےاس میں شرکت کرکے اس کی بھرپور پذیرائی کی۔