سعودی عرب میں دو غیرملکی ہر ہفتے اپنے کفیل کی قبرپرکیوں جاتے ہیں؟

کفیل کے مکفولوں‌ کے ساتھ حسن سلوک کی عمدہ مثال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عموما عرب ممالک میں آنے والے غیرملکیوں کو اپنے کفیلوں کے ساتھ ان کے نا مناسب برتائو کی شکایت رہتی مگرضروری نہیں‌ کہ تمام کفیل ایک جیسے بد دماغ ہوں۔ ان میں بعض ایسے انسان دوست اور مکفولین کے ساتھ حسن سلوک کا مظاہرہ کرنے والے بھی موجود ہیں، ورنہ اس خبر کے ساتھ ویڈیو میں دیکھے جانے والے دو مکفولین ہر ہفتے اپنے کفیل کی قبر پرفاتحہ خوانی کرنے نہ آتے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دو ایشیائی باشندے اپنے کفیل کے حسن سلوک کا بدلہ چکانے کے لیے ہر ہفتے اس کی قبر پرآتے اور اس کے لیے مغفرت کی دعاکرتے ہیں۔ ان کا کفیل کچھ عرصہ پیشتر فوت ہوگیا تھا۔ اپنے کفیل کی قبر پرآنے والوں‌نے ویڈیو کے ذریعے دوسرے مسلمانوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان کے کفیل کے حق میں دعائے مففرت کریں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس فوٹیج کو غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ لوگ ان دونوں غیرملکیوں سے پوچھتے ہیں کہ آپ ہرجمعہ کو اپنے کفیل کی قبرپر کیوں آتے ہیں تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ کفیل کے ان کے ساتھ حسن سلوک کی وجہ سے وہ ہرہفتے اس کی قبر پرحاضری دیتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں