سوڈان کے صدر کا شام کا غیر اعلانیہ دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈان کے صدر عمر البشیر اتوار کی دوپہر غیر اعلانیہ دورے پر اچانک دمشق پہنچ گئے جہاں انہوں نے شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں سربراہان کے درمیان شام اور خطے کی صورت حال پر تبالہ خیال ہوا۔

عمر البشیر مارچ 2011 میں شام کا تنازع بھڑکنے کے بعد دمشق کا دورہ کرنے والے پہلے عرب سربراہ ہیں۔

بشار الاسد اور عمر البشیر نے بات چیت کے دوران باور کرایا کہ کئی عرب ممالک کو درپیش حالات اور بحرانات اس امر کے متقاضی ہیں کہ عرب دنیا میں ممالک کی سیادت کے احترام اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی مشترکہ عمل کو یقینی بنایا جائے۔

عمر البشیر اتوار کے روز ہی سوڈانی دارالحکومت خرطوم واپس لوٹ گئے۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں