مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت ، مصر نے سنگین نتائج سے خبردار کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر نے مقبوضہ فلسطینی اراضی میں جاری صورت حال اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حکام کی جانب سے دھاوے کی کارروائیوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مصری وزارت خارجہ کے بیان میں اسرائیلی جارحیت کے مغربی کنارے اور بقیہ مقبوضہ فلسطینی اراضی میں سکیورٹی کی صورت حال پر ممکنہ اثرات کی جانب توجہ دلائی گئی ہے۔

قاہرہ حکومت نے حالیہ جارحیت کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے جس کا نتیجہ حالات بگڑنے کے سوا کسی اور صورت سامنے نہیں آئے گا اور یہ امن عمل کو دوبارہ زندہ کرنے کے واسطے ہونے والی تمام کوششوں کو سبوتاژ کر دے گا۔

مصری وزارت خارجہ نے فلسطینی صدر محمود عباس اور فلسطینی قیادت کے لیے مصر کی حمایت کو باور کراتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور فلسطینی قوم کے حقوق کے حوالے سے مصر کا موقف چٹان کی طرح مضبوط ہے۔ مصر فلسطینی ریاست کا قیام دیکھنا چاہتا ہے جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔

بیان کے مطابق مصر جارحیت کو روکنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری طور پر متحرک ہونے کے واسطے اپنے بھرپور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں