.

سعودی عرب کی سرحد سے متصل مقامات پر یمنی فوج کا کنٹرول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن اور سعودی عرب کی بین الاقوامی سرحد پر الجوف گورنری میں یمن کی سرکاری فوج نےحوثی باغیوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کے بعد کئی اہم مقامات کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی فوج کے بارڈر سیکیورٹی کے بریگیڈ 9 اور بریگیڈ ون نے صعدہ گورنری، الجوف اور الحشوہ ڈاریکٹوریٹ کےاطراف سے حوثی باغیوں کو نکال باہر کیا۔

یمنی فوج کےبریگیڈ 9 کےکمانڈر بریگیڈیئر زید محمد صلاح الشتیوی بے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے اتوار کی شام ایک فوجی کارروائی کے دوران صعدہ اور الجوف گورنریوں کے درمیان القذامین پہاڑی سلسلے کے مزید کئی اہم علاقے حوثی باغیوں سے چھڑا لیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ القذامیل پہاڑوں پر سرکاری فوج کے کنٹرول کے بعد البقع اور الیتمہ کے علاقوں کو ملانے والی بین الاقوامی شاہراہ کا کنٹرول فوج کے پاس آگیا ہے۔

یمنی فوجی افسر نے بتایا کہ لڑائی کےدوران کم سے کم 8 حوثی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں اور انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔