شام : داعش تنظیم نے 700 قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد کے مطابق داعش تنظیم نے گزشتہ دو ماہ کے دوران ملک کے مشرق میں 700 کے قریب قیدیوں کو موت کی نیند سلا دیا۔

المرصد کا کہنا ہے کہ مذکورہ قیدی اُن 1350 شہریوں اور جنگجوؤں میں شامل تھے جن کو داعش نے عراقی سرحد کے نزدیک واقع علاقے میں یرغمال بنا رکھا ہے۔

شام میں شدت پسندوں نے دریائے فرات کے مشرق میں ہجین قصبے کے گرد زمین کی چھوٹی سی ٹکڑی پر قبضہ کر رکھا ہے۔ رواں ماہ امریکا کی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز "ایس ڈی ایف" اس قصبے میں داخل ہو گئیں تھیں۔ ایس ڈی ایف نے کئی ماہ تک داعش تنظیم کے خلاف لڑائی جاری رکھی جس میں اسے امریکی طیاروں کی سپورٹ حاصل رہی۔

ایس ڈی ایف کے کمانڈر جنرل مظلوم کوبانی نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ ہجین کے اطراف داعش کے تقریبا پانچ ہزار جنگجو مورچہ بند ہیں۔ ان میں بہت سے غیر ملکی ہیں جو لگتا ہے کہ آخری سانس تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں