لبنان: حزب اللہ کے سیاسی کردار پر امریکا کو تشویش لاحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ان کا ملک لبنان میں تشکیل پانے والی نئی حکومت کے ساتھ کام جاری رکھے گا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

تاہم امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کا سیاسی کردار باعث تشویش ہے۔ لبنان کی سیاست میں حزب اللہ کا اثرو نفوذ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

'رائٹرز' سے بات کرتے ہوئے انہوں‌نے کہا کہ توقع ہے کہ لبنان کی نئی حکومت ملک کو مستحکم، پرامن اور لبنانی عوام کے مطالبات کو پورا کرنے میں کامیاب ثابت ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں