یمنی فوج نے حوثیوں کا ایرانی ساختہ ڈورن طیارہ مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمنی فوج نے منگل کے روز مشرقی شہر مآرب میں حوثی باغیوں کا ایک ایرانی ساختہ ڈرون طیارہ مار گرایا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی فوج کی سرکاری ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”میکا بریگیڈ 26' کے فوجیوں‌نے جنوبی مآرب میں حریب اور الجوبہ کے ڈاریکٹوریٹ کے درمیان طیارہ ایک کارروائی میں حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گریا۔

تباہ ہونے والے ڈرون طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔ سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے ایرانی ساختہ ڈرون طیارے پر بارودی مواد بھی رکھا گیا تھا جسے دہشت گردی کی ایک کارروائی کے استعمال کیا جانا تھا.

خیال رہے کہ یمن کے مختلف محاذوں پر ایرانی ساختہ ڈرون طیاروں کے مارے جانے کے واقعات بہ کثرت سامنے آتے رہتے ہیں۔

رواں سال اپریل میں حوثیوں نے ایرانی ساختہ دو ڈرون طیارے سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل کردیئے تھے۔ اس وقت عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا تھا کہ سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون طیارے ایرانی ساختہ تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں