فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی انتہا پسندوں کی نسل پرستانہ کارروائیاں، نعرے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مقبوضہ شمالی بیت المقدس کی بیت حنینا کالونی میں انتہا پسند یہودیوں نے فلسطینی خاندانوں کی ملکیتی گاڑیوں کے ٹائروں کو نقصان پہنچانے کے بعد ان پر عربوں سے اظہار نفرت کے مظہر نعرے درج کر دیئے۔

مانیٹرنگ کیمروں کی ریکارڈنگ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حنینا کالونی کی قریبی یہودی بستی پسجات زئیف سے آنے والے تین نوجوان فلسطینوں کی گاڑیوں کو گزند پہنچا رہے ہیں۔

یہاں اس امر کی جانب اشارہ ضروری معلوم ہوتا ہے کہ 2008 سے انتہاء پسند یہودی فلسطینیوں کے خلاف نسلی پرستی کی مظہر دسیوں کارروائیوں کا ارتکاب کر چکے ہیں۔ یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے گرین لائن کے دونوں جانب ’’قیمت ادا کریں‘‘ نامی کارروائیوں کارروائیاں معمول بن گئی ہیں۔

یاد رہے کہ دو ہزار پندرہ میں ایسی نسل پرستانہ کارروائیوں کی انتہا دوما گاوں میں دوابشہ نامی خاندان کو زندہ جلانے کی شکل میں دیکھنے میں آئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں