شاہ سلمان نے 'جنادریہ' میلے میں انڈونیشیا کی شاخ کا افتتاح کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قومی ثقافتی میلے'جنادریہ' میں انڈونیشیا کی شاخ کا افتتاح کیا۔ یہ میلے تبوک او الجوف کے مقامات پر جاری ہے جس میں جمہوریہ انڈونیشیا کے اعلیٰ سطحی وفد نے بھی شرکت کی۔

خادم الحرمین الشریفین اور ان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد نے جنادریہ میلے کا وزٹ کیا۔ جنادریہ میلے کے لیے 6500 مربع میٹر کی جگہ مختص کی گئی ہے۔ میلے کے دوران مرکزی کونسل، نمائش گاہ،صحرائی گھر، پیشہ وروں کے لیے الگ الگ مقامات، ساحلی گھر، گائوں کا مرکزی تھیٹر اور کئی دوسرے مقامات مختص کئے گئے ہیں۔

تبوک گائوں کے لیے چار جغرافیائی، طبعی اور تاریخی عناصر ڈیزائن کیےگئے ہیں جن کے ذریعے یہ علاقہ بحر الاحمر کے ساحل پر سعودی عرب کے دیگر علاقوں کی نسبت ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔

شاہ سلمان اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد نے الجوف کے مقام پر 8400 مربع میٹر پرپھیلے ثقافتی قصبے میلےکادورہ کیا اور وہاں پرجاری ثقافتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ میلے میں زیتون کےتیل،الجوف کےحلوہ جات کی نمائش کی گئی جب کہ ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک تھیٹر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں