مصری فوج کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، متعدد سیل گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے سیکیورٹی اداروں نے کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کی خطرناک سازش ناکام بناتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک اور کئی حراست میں لے لیے۔

مصری وزارت داخلہ کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کالعدم مذہبی جماعت اخوان المسلمون کے وفادار ایک گروپ'حسم' کے جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ یہ جنگجو گروپ مصری قبطی عیسائیوں کو نشانہ بنانے اور کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

الجیزہ گورنری کے المنیب کے مقام پر کی گئی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور کئی سیل گرفتار کرلیے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق المنیب کے مقام پر ایک چوکی پر مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کی تلاشی لی گئی اور انہوں نے جعلی شناخت کارڈ دکھائے۔ انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ ان کے قبضے سے ایک رائفل بھی ضبط کی گئی۔ ان کی نشاندہی پر قاہرہ میں السلام کے مقام پر چھاپہ مار کر کئی دوسرےشدت پسندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں