.

حوثی باغی الحدیدہ میں‌ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہیں:عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں آئینی حکومت کی رٹ کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے حوثی باغیوں پر الحدیدہ میں جنگ بندی کے حوالے سے سویڈن کی میزبانی میں طے پائے سمجھوتے کی خلاف ورزیوں کا الزام عاید کیا ہے۔

العربیہ چینل کے مطابق حوثی باغیوں نے 72 گھنٹوں میں جنگ بندی معاہدے کی 62 بار خلاف ورزی کی۔ بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے واقعات الدریھمی، التحیتا،الحالی اور دیگرمقامات پر پیش آئے۔

خیال رہے کہ یمن میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب کل جمعہ کے روز یمن میں جنگ بندی کو موثر بنانے کے لیے ایک قرارداد منظور کی گئی۔ اس قرارداد میں یمن کے جنگ زدہ علاقے الحدیدہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کے مبصر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔