صدام حسین کی پھانسی کو 12 سال گزرنے پر بیٹی رغد کا پیغام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے سابق صدر صدام حسین کی بیٹی رغد نے اپنے والد کو موت کے گھاٹ اتارے جانے کے 12 سال پورے ہونے پر ہفتے کے روز ایک صوتی پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں رغد نے عراقی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "میں یہ آرزو رکھتی ہوں کہ عراق کے امن و استحکام کے حوالے سے ہمارا ویژن موجودہ صورت حال سے زیادہ وسیع ہو جائے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہاں تمام انسانی اور اخلاقی اقدار برباد ہو چکی ہیں اور مغربی افکار پھیل چکے ہیں۔ یہاں تک کہ بہت سی جماعتوں نے اپنے بیمار رجحانات کو یقینی بنانے کے لیے اُن پر مذہب کا استحصال کرتے ہوئے پردہ ڈال دیا"۔

رغد صدام نے شدت پسند دہشت گرد جماعتوں پر کڑی نکتہ چینی کی جنہوں نے عراق میں غیر انسانی اور غیر اسلامی کارستانیوں کا بازار گرم کیا، عراقی تشخص کو مسخ کر دیا اور تہذیب کو برباد کر ڈالا۔

سابق عراقی صدر کی بیٹی نے باور کرایا کہ "آنے والا وقت بہتر ہو گا اور ہم ایک آزاد، متحد اور ترقی یافتہ عراق کی تعمیر کے لیے کام کریں گے جو دنیا کے صف اول کے ممالک کے ساتھ کھڑا نظر آئے گا"۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں