.

کُرد بچوں کے قاتل پر واعظ کا کردار نہیں جچتا : نیتن یاہو کی ایردوآن پر تنقید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ ایردوآن کو واعظ کا کردار زیب نہیں دیتا جب کہ وہ خود ترکی اور اس کے باہر کرد یہاتوں میں عورتوں اور بچوں کے قتل عام کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ "شمالی قبرص پر قابض ایردوآن ہمیں اخلاقیات کا درس نہ دیں"۔